اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی منظوری دیدی

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس  ہوا جس میں  صوبے میں متبادل انرجی کے طورپر گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیتے ہوئے صوبے میں پراجیکٹ کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔

سیکرٹری انرجی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر کو الیکٹرولائز کر کے آکسیجن اورہائیڈورجن کو الگ کیا جاتا ہے، پنجاب میں گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ سے 38ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی، 8سے 10ہزار افراد کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کیلئے لینڈ اورواٹر سپلائی مہیا کی جائے گی، متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اورچین سمیت مختلف ممالک میں گرین ہائیڈروجن کا استعمال بڑھ رہا ہے، انڈیا میں بس اورٹرین جبکہ کوریا میں ہائیڈروجن انرجی پر بحری جہاز چلائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مستقبل میں متبادل انرجی کے طورپر ہائیڈروجن کا استعمال ناگزیر ہے، گرین ہائیڈروجن ماحول دوست اوربہترین متبادل انرجی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے