اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر تجارت کی چینی آٹو موبائل کمپنیز کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز کی پیشکش

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے چینی آٹو موبائل کمپنیز کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے کی پیشکش کردی۔

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے دورہ چین کے دوران چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں، وزیر تجارت کے اعزاز میں چینی شہر چانگسو کے ڈپٹی میئر نے ظہرانہ دیا۔

گوہر اعجاز نے وفد کے ہمراہ بوزیڈنگ گروپ اور چینی آٹو موبائل کمپنی کیاپ گروپ کا دورہ کیا، وزیر تجارت کو چین کے الیکٹرک کارز مینوفیکچرنگ پلانٹس کا دورہ کرایا گیا، وزیر تجارت نے چینی آٹو موبائل کمپنیوں کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے کی پیش کش کردی۔

نگران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ چین کا آٹو موبائل سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،  پاکستان الیکٹرک وہیکلز میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے، چین کی الیکٹرک وہیکل کمپنیز پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچرنگ کی خصوصی اقتصادی زونز میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے