اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے فلپائنی سفیر کی ملاقات،میڈیکل کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فلپائن کی سفیر ماریا اگنیس ایم سروینٹس نے ملاقات کی ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں محسن نقوی اور فلپائنی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نرسنگ،فارماسوٹیکل اورمیڈیکل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اورفلپائن کی پولیس کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب اورفلپائن کے درمیان نرسنگ ٹریننگ کے لئے ایم او یو کا اصولی فیصلہ کیا گیا، فلپائن پنجاب سے ایک ہزار طالبات کو نرسنگ ٹریننگ دے گا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فلپائن اورپنجاب کی یونیورسٹیوں کے طلبہ کیلئے باہمی داخلوں کی تجویز دی جس پر فلپائنی سفیر نے اتفاق  کیا،  محسن نقوی نے فلپائن کی سفیر کو پولیس ہیڈ کوارٹرز،سیف سٹی اوردیگر مقامات کے دوروں کی دعوت بھی دی۔

اس  موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا بھر میں فلپائن کی نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا، پاکستان میں 3 ہزار اور لاہور میں 700سے زائد فلپائنی سروسز فراہم کررہے ہیں، پنجاب میں نرسنگ کے شعبہ میں فلپائن کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نرسنگ طالبات کی تعداد دگنا کرنے کے باوجود پنجاب میں ضرورت برقرار ہے، نجی میڈیکل یونیورسٹیوں سے فلپائنی اداروں کے تعاون کے سلسلے کو بھی آگے بڑھایا جائے گا، ہوٹل مینجمنٹ،ہاسپٹلی اوردیگر شعبوں میں فلپائن سے اشتراک کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

فلپائنی سفیر ماریا اگنیس ایم سروینٹس کا کہنا تھا کہ فلپائن کے اعلی تعلیمی اداروں میں پاکستان کے طلبہ کیلئے سکالر شپ کے مواقع بھی موجود ہیں، پنجاب حکومت اورعوام کے فلپائن کے بارے میں اچھے جذبات کو سراہتے ہیں۔

فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل فہد شیخ،صوبائی وزیر عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے