اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وقتی فاقے کس بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ وقتی فاقےدماغی بیماری کے خطرات میں کمی لاسکتے ہیں۔

ماہرین  نے تحقیق  کے دوران تجربہ گاہ میں چوہوں کے کھانے کے اوقات کو روزانہ کی بنیاد پر6  گھنٹوں تک محدود کر دیا۔تجربے میں دیکھا گیا کہ فاقہ کرنے والے چوہوں کی یاد داشت فاقہ نہ کرنے والے چوہوں کے مقابلے میں بہتر تھی اور وہ کم و بیش فعال تھے۔ فاقہ کرنے والے چوہوں کی نیند میں خلل بھی کم تھا اور ان کے دماغ میں نقصان دہ پروٹین کا ذخیرہ بھی ہوا تھا جو کہ الزائمرز مرض کا ایک عام اشارہ ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ محدود کھانا جسم کے قدرتی توازن کو بحال رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ الزائمرز کے مریضوں کو نیند اور معمول کے حوالے پیش آنے والی الجھن سے نمٹنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ  نے کہا کہ یہ تحقیق جسم کی اندرونی گھڑی کی ترتیب اور اس کے دماغ پڑنے والے اثرات کے حوالے سے کھانے کے اوقات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محققین اس متعلق پُر امید تو تھے کہ امراضیات  میں کچھ بہتری دیکھی جائے گی لیکن دماغ میں جمع ہونے والے ذخیرے اور سوزش میں کمی اور یادداشت کی بہتری کے حوالے زیادہ واضح اثرات کے مشاہدے کی توقع نہیں تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے