13 Dec 2023
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی کامیابی کے بعد زبردست گراوٹ کا رجحان ہے، ایک ہی روز کے دوران 1400سےزائد پوائنٹس کی کمی سامنے آئی ہے ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 10ہفتے کی تیزی کے بعد شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کےدوران ایک ہی دن میں 1400سےزائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100انڈیکس 65ہزار 109 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ ہونےلگا۔
قبل ازیں آج صبح کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ۔ایک موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 67 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔