اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں: فواد حسن فواد

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد حسن فواد نے کہا کہ انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں، کوئی ایسا ابہام نہیں کہ انتخابات 8 فروری کو نہیں ہوں گے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ آئین و قانون کو دیکھتے ہوئے انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمٰن اپنے خدشات پر سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے بیانات سیاسی بیانیہ ہے، نگران حکومت غیر جانبداری سے امور انجام دے رہی ہے، سیاسی جماعتیں الزامات کے بجائے انتخابی منشور پر توجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے لاڈلے ہونے کے بیانات سیاسی بیانیہ ہے، نواز شریف کے ساتھ سرکاری حیثیت میں کام کرنے سے وابستگی رہی ہے، ان کے سیاسی ایجنڈے سے اتفاق نہیں کرتا۔

نگران وزیر نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی پر نظرثانی نہیں کی جا رہی، پوری کوشش ہے پی آئی اے کی نجکاری کر کے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے