(لاہور نیوز) انسانیت کی خدمت کرنے والے انسانیت ہی بھول گئے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات پورنے نہ ہونے پر 72 گھنٹے بعد ہسپتالوں میں تمام سروسز بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ڈاکٹرز کی ٹرانسفر کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ مطالبات اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں 72 گھنٹے بعد تمام سروسز کو معطل کر دیا جائے گا۔
ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا۔ لاہور، راولپنڈی، گجرات اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں۔ شہر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بدستور 17 ویں روز بھی بند ہیں۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مریضوں اور انکے لواحقین کا کہنا ہے کہ کئی روز سے ہسپتال آ رہے ہیں لیکن علاج معالجہ نہیں ہو رہا۔
17 روز میں اب تک تقریباً 20 لاکھ سے زائد مریض علاج معالجے سے محروم رہے۔ ہسپتالوں میں اپ گریڈیشن اور ہڑتال کی وجہ سے آپریشن بھی متاثر ہیں۔