13 Dec 2023
(لاہورنیوز) امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے ساتھ 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی سے 284 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔