اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ، 300 بیمار،لاغر مرغیاں برآمد

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص خوراک کا مکروہ دھندہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن، ٹولنٹن مارکیٹ میں علیٰ الصبح چھاپہ مار کر300 لاغر اور بیمار مرغیاں ضبط کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے میٹ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں علیٰ الصبح چھاپہ مارا، اس دوران 300 بیمار، لاغر مرغیوں کو برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔ 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیمار لاغر مرغیاں گاڑیوں میں لائی گئیں،چیکنگ کے دوران انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، برآمد شدہ 300 بیمار مرغیوں کا فلاک تحویل میں لے کر تلف کر دیا گیا ۔

عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ بیمار مرغیوں کے گوشت کو شہر میں ہوٹلز اور پکوان سنٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا، بیمار مرغیوں کے گوشت کا استعمال معدہ، جگر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے،ناجائز اور زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے