اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام انتخابات: ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا آغاز

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(دنیا نیوز) آئندہ عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔

الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دے رہے ہیں، ریٹرننگ افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین اور دیگر انتظامی امور پر ٹریننگ دی جائے گی۔

142 ڈی آر اوز کو چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں 16 دسمبر کو ایک روزہ ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ میں پنجاب کے 40، خیبرپختونخوا کے 36، بلوچستان کے 36 اور سندھ کے 30 ڈی آر اوز شامل ہوں گے۔

ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل لیول پر انتخابی ٹریننگ دی جارہی ہے، ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 441، خیبرپختونخوا کے 160، سندھ کے 191 اور بلوچستان کے 67 آراوز ٹریننگ میں شریک ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام حلقوں پر تعینات 859 ریٹرننگ افسران کو انتخابات کے عمل کی تربیت دی جارہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے