اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چکنی غذا کا زیادہ استعمال ذہنی دباؤ میں شدت پیدا کر سکتا ہے

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی دباؤ کے دوران چکنائی سے بھرپور غذاؤں کا کھانا جسم کی دباؤ کے اثرات سے بہتر ہونے کی صلاحیت کو خراب کر سکتا ہے۔

ذہنی تناؤ کے دوران چکنائی سے بھرپور غذاؤں کی کھپت دماغ میں آکسیجن کی رسائی کو کم کرکے شریانوں کی کارکردگی کو خراب کر سکتی ہے۔

برمنگھم یونیورسٹی کے محققین نے اس مطالعہ کے لیے صحت مند نوجوانوں کے ایک گروپ کا انتخاب کیا اور ان کو ناشتے میں مکھن لگے کروسانٹ دیے گئے۔ بعد ازاں ان سے 8 منٹ کی ذہنی طور پر ریاضی کی مشق کرائی گئی جس کی رفتار وقت کے ساتھ بڑھتی رہی اور اس دوران ہر غلط جواب پر ان کو متنبہ کیا گیا۔

یونیورسٹی آف برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ روزیلِنڈ بینہم نے بتایا کہ اس تجربے کو کام یا گھر پر پیش آنے والے روزمرہ ذہنی دباؤ کے نمونے کے طور پر بنایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں تو ہمارے جسم میں مختلف چیزیں ہوتی ہیں، ہمارے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں اور دماغ میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔ محققین یہ بات جانتے ہیں کہ ذہنی دباؤ کے نتیجے میں شریانوں کی لچک میں کمی آجاتی ہے۔

روزیلِنڈ بینہم کے مطابق تحقیق میں دیکھا گیا کہ ذہنی دباؤ کے دوران چکنی غذاؤں کے کھانے سے شریانوں کی کارکردگی میں 1.74 تک کمی واقع ہوئی۔ جبکہ ماضی کے مطالعوں میں یہ دیکھا جا چکا ہے کہ کارکردگی میں ایک فی صد کی کمی قلبی امراض کے خطرات میں 13 فی صد اضافے کا سبب ہوتی ہے۔

ٹیم نے چکنائی کی کھپت کے دباؤ کے دوران اور بعد میں مزاج پر منفی اثرات کا مشاہدہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے