اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مزاج ٹھنڈا مگر ریاستی رٹ قائم کرنا جانتا ہوں: وزیراعلیٰ محسن نقوی

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بہت ٹھنڈے مزاج کا بندہ ہوں مگر ریاست کی رٹ قائم کرنا جانتا ہوں۔

گزشتہ شب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ  کیا،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم ، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان   اور سی سی پی او لاہور بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے،وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ جو بھی  اپنے کام میں دھوکے بازی کرتا ہے وہ رزق حلال نہیں کھا رہا،صرف ڈاکٹرز ہی نہیں کوئی سیکرٹری یا پولیس افسر بھی اگر اپنے کام سے مخلص نہیں تو یہ حرام کھانے کے مترادف ہے ۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم  کے مطابق ڈاکٹرز احتجاج نہیں کرسکتے، ہسپتالوں میں عوام کو تنگی نہیں ہونے دیں گے۔

ہسپتالوں کی تزئین و آرائش میں کرپشن کے الزامات کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ مجھ پر بھی الزامات لگے، ایک پیسہ حرام کھانے والے پر لعنت بھیجتا ہوں، جھوٹے الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کسی انسان کو نہیں اللہ  تعالیٰ کو جوابدہ ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے