اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب گروپ میں نئے دور کا آغاز، تمام کمپنیوں اور پراسیس کی ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن شروع

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب گروپ میں نئے دور کا آغاز ہو گیا، تمام کمپنیوں اور پراسیس کی ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن شروع کردی گئی۔

پراجیکٹ ایوالو  کے تحت پنجاب گروپ میں ڈیجیٹل تبدیلی  کا آغاز ہو گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود  نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ایوالو  منصوبے  کا  افتتاح کیا۔

تقریب میں گروپ کی تمام کمپنیز اور پراجیکٹس کے سربراہوں اور نمائندوں  نے شرکت کی، پراجیکٹ ایوالو فنانشل اکاؤنٹنگ، سپلائی چین مینجمنٹ ، ہیومن ریسورسز، پروکیورمنٹ اور انوینٹری کو  تبدیل کر کے انقلاب لائے گا۔

 منصوبہ رپورٹنگ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا جبکہ  معلومات کے بہاؤ کو   بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جاسکے گا۔

پراجیکٹ  ایوالو  تعلیم ، میڈیا  ، زراعت و دیگر شعبوں میں  جدید ٹیکنا لوجی سے فائدہ  اٹھانے کے بڑے اہداف کےساتھ ہم آہنگ ہے، پنجاب گروپ  میں   SAP  کا  نفاذ اور جامع ڈیجیٹل تبد یلی، تکنیکی ترقی کو اپنانے کی طرف  جرات مندانہ قدم ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پنجاب گروپ میاں عامرمحمود کا کہنا تھا کہ  ٹیکنالوجی پر اعتماد ہے، اسے اپنانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، ہم اپنے تمام معاملات میں شفاف ہیں،ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت سے شعبوں  میں انسانوں کی ضرورت ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خود  میں صلاحیتیں پیدا کرنا ہونگی تاکہ آنے والی تبدیلیوں سے فائدہ  اٹھا سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل کا کہنا تھا کہ پنجاب گروپ  ٹیکنالوجی میں دنیا کی  بہترین پریکٹسز کو اپنا رہا ہے، اس نئے نظام  سے فیصلہ سازی میں معاونت ملے گی۔

ٹی ایم سی کے ایم ڈی عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ ٹی ایم سی دنیا کا مانا ہوا ٹیکنالوجی  سسٹم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے