12 Dec 2023
(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہو گی۔
کیس کی سماعت دن دس بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت پر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جا رہی ہے۔