12 Dec 2023
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مسلسل چوتھی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت زرمبادلہ زخائر بہتر ہونگے۔
مالی سال 2025 میں مہنگائی 5 سے 7 فیصد کا ہدف موزوں ہے، زرعی پیداوار میں بہتری آرہی ہے، معیشت کی شرح 2 اعشاریہ 1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔