اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کو تھانوں سے رہا کرنے کا حکم

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کو تھانوں سے ہی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے  کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف شہری اعظم بٹ  کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا سکندر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے جبکہ عدالتی حکم پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس پی سی آر او عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت  وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میں نے متفرق درخواست دائر کی ہے کہ بچوں کو جیل میں نہ رکھا جائے، کچھ ایسے بچوں کے خلاف بھی پرچے کیے گئے ہیں جن کے پاس لائسنس ہیں۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ میں نے پچھلی بار بھی ہدایت کی تھی کہ ایس ایچ او ہی بچوں کو ضمانت پر چھوڑ دیں، آپ چھوٹے بچوں کے کریمنل ریکارڈ نہ بنائیں، پیر کو ڈی آئی جی آئی ٹی عدالت میں پیش ہو کر اس حوالے سے معلومات فراہم کریں۔

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ  کم عمر بچوں کو تھانوں سے رہا کیا جائے، کم عمر بچوں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنانے سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کیاجائے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے۔

عدالت عالیہ نے بچوں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنانے سے  متعلق عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے