اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس: ترسیلات زر کا حجم 7 ارب ڈالر سے متجاوز

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہورنیوز) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) میں سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر تک آر ڈی اے کا حجم 7 ارب ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ ماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا انفلو ہوا جس کے بعد مجموعی حجم 7 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو اکتوبر میں 6 ارب 89 کروڑ ڈالر تھا۔

ستمبر 2020 کے بعد سے لے کر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

مرکزی بینک کے مطابق نومبر میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 32 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی جبکہ اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 43 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئی۔

سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نومبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں 11 ہزار 140 کا اضافہ ہوا جس کے بعد اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 875 ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے