اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی فوری بحالی کا حکم

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ایل ڈی اے نے شاہدرہ میٹرو سٹیشن کا نیا ڈیزائن تیار کرلیا ، سٹیشن کو نئے انفراسٹرکچر اور خوبصورت آوٹ لک کے تحت واپس بحال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تین ڈیزائن پیش کئے ہیں  جن میں پہلا ڈیزائن ہیوی اور لاگت میں بیس کروڑ سے زائد، دوسرا ڈیزائن کم ہیوی سٹرکچر پر مشتمل اور پندرہ کروڑ لاگت سے زائد جبکہ تیسرا ڈیزائن سمارٹ اور تعمیراتی لاگت دس کروڑ سے زائد ہے ۔

تینوں ڈیزائنز پر حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد ہوگا ،  انفراسٹرکچر ڈیزائن اور کلر سکیم کی منظوری بھی پنجاب حکومت دے گی۔

شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کے باعث میٹرو  سٹیشن کو آگے منتقل کردیا گیا تھا، منصوبے کے پی سی ون میں شاہدرہ سٹیشن کی بحالی شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق  ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے ڈیزائن پر مشاورت کے بعد ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب سے منظوری لینا تھی،  پی ایم اے کی جانب سے ڈیزائن فائنل کرنے میں تاخیر کے باعث سٹیشن بحالی پر کام شروع نہ ہوسکا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے