اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

روتی خواتین پردہ سکرین پر زیادہ بکتی ہیں: رابعہ بٹ

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ رونے والی خواتین کے مناظر فلموں اور ڈراموں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔

ایک یونیورسٹی ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا اگر ایک ڈرامہ عورت کے مضبوط کردار پر بنایا جائے تو وہ فلاپ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام ناظرین ایسے ڈرامے اور فلمیں پسند کرتے ہیں جس میں عورت کو کمزور اور کمرے میں روتے ہوئے دکھایا جائے۔

اداکارہ نے بتایا کہ خواتین کے سٹیریو ٹائپ کرداروں پر سارا ملبہ ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹرز پر نہیں ڈالا جاسکتا، جو چیز عوام میں بکتی ہے اسے ہی بنایا جاتا ہے۔

رابعہ بٹ نے لوگوں کے دوغلے پن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ وہ کچھ الگ دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے