اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کیلئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زرعی شعبہ کے بعد لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کے لئے بھی بڑے اقدامات، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ لائیوسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی پابندی کااطلاق پنجاب کے تمام ا ضلاع میں ہوگا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا، پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کئے جائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ نے لائیوسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے 4روز میں حتمی پلان طلب کر لیا۔

صوبائی وزیر لائیوسٹاک،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری خزانہ، آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور کمشنر بہاولپور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 کمیٹی پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹھوس پلان مرتب کرے گی۔ کمیٹی لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے بھی جامع تجاویز پیش کرے گی۔ لائیوسٹاک کے نرخ مقرر کرنے یا نہ کرنے کیلئے بھی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ 

محسن نقوی نے کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طویل پریزنٹیشنز کی بجائے مختصر اور جامع پلان تیار کیا جائے،جس پر فوری عملدرآمد کیاجا سکے۔ سعودی عرب،کویت اور متحدہ عرب امارات میں لائیوسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے، ہم نے فوری طور پر قابل عمل پلان کے ذریعے خلیجی ممالک میں لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ کو بڑھاناہے، یہ وقت ایکشن کا ہے اور ہم نے بغیر وقت ضائع کئے پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیوسٹاک کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیرلائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد بیجنگ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ،خزانہ، جنگلات، وائس چانسلر ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور، ڈی جی پروڈکشن لائیوسٹاک، چیئرمین لائیوسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی،صدر آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن اورجنرل سیکرٹری آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان اور کمشنر بہاولپور ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے