اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت لاہور میں پہلا انٹری ٹیسٹ، ہزاروں طلبہ کی شرکت

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(ویب ڈیسک) الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت لاہور میں پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں نوجوان طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

تقریب میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکراللہ مجاہد، الخدمت وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، الخدمت لاہور کے صدر انجینئر احمد حماد رشید ودیگر ذمہ داران، ملک کے نامور آئی ٹی ایکسپرٹ، اساتذہ، دانشور اور صحافی حضرات سمیت ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ شہرِ لاہور کے لاکھوں نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور نوکریوں کی تلاش میں ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے شہر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو آئی ٹی کی مہارت کی تربیت اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں گے، انتہائی پرجوش پروگرام بنو قابل کے ذریعے نوجوان چھ ماہ میں آئی ٹی کورسز میں مہارت حاصل کرکے باعزت طریقے سے روزگار کمانا شروع کر سکیں گے۔

ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کیلئے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے قابلیت جانچنے کے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے، انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سکیورٹی، گرافک اینڈ موشن ڈیزائن اور دیگر مہارتوں پر مبنی کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

انجینئر احمد حماد کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت طلبہ میں تیزی سے پیداواری صلاحیتیں اور قابلِ قدر ملازمتیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ پروفیشنل اور افراد کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ذکر اللہ مجاہد نے اس موقع پر کہا کہ آج اس پروگرام میں نوجوان خواب لے کر آئے ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن ان خوابوں کی تعبیر کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، انہوں نے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل لاہور سے یقیناً مایوسی کا شکار نوجوان نہ صرف اپنے لیے اپنے خاندانوں کےلیے بلکہ ملک و قوم کےلیے سود مند ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر نوجوانوں نے الخدمت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بنو قابل لاہور کے ذریعے اپنے لیے باعزت وسائل کا باعث بنیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے