(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ندا یاسرنے سوشل میڈیا پر میک اپ اور لباس پر کی جانے والی تنقید سے متعلق ردعمل جاری کردیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں ندایاسر کا کہنا تھا کہ میں اپنی اس عمر کو بہت انجوائے کررہی ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے زندگی میں بہت محنت کی ہے، میں نے 19 سال کی عمر میں کام شروع کیا، جب ہم کم عمر تھےہم تو اپنی دنیا بنانے کے لیے قطرہ قطرہ جمع کررہے تھے، ہر طرف سے پیسہ بچاتے تھے کہ گھر بنانا ہے، گاڑی لینی ہے۔
ندا یاسر نے کہا اس زمانے میں نہ تو خود کو کبھی وقت دیا نہ کوئی مہنگی کریم خریدی، بس منہ دھولیا کرتے تھے، آہستہ آہستہ جب وقت گزرا اور ہمیں محنت کا صلہ ملنا شروع ہوا، تمام ذمہ داریاں پوری ہوگئیں تب خود کو شیشے میں دیکھا اور کہا چلو اب خود کو وقت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا جو لوگ کہتے ہیں کہ اتنی سرجریاں کروالی وغیرہ، ہم نے اب خود کو وقت دینا شروع کیا ہے، خود پر توجہ دے رہے ہیں، اب ہمیں سمجھ آیا کہ اسکرین پر کیسے کپڑے پہننے اور کیسا میک اپ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کی جانب سے ندا یاسر کے میک اپ اور لباس کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔