11 Dec 2023
(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 2018ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 215400 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کی کمی سے 184671 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم ہے۔