(لاہور نیوز) نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے لئے اپنی منڈیاں کھولے، بیجنگ کے ساتھ تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
دورہ چین کے دوران نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے چین کے نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک چین دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لئے اپنی منڈیاں کھولے، پاکستان اپنی تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کا فائدہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کو پہنچنا چاہیے، دو طرفہ تجارت بڑھنے سے عوام کو خوشحالی ملے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کا 20 رکنی کاروباری وفد چین کا دورہ کر رہا ہے، پاکستانی وفد چین کے صنعتکاروں اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔