اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ کا اجلاس ، موٹر سائیکل رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں موٹر سائیکل رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیاجائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لئے قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔ مقررہ سائز اور ڈیزائن  کی تبدیلی کے لئے 4 ماہ دئیے جائیں گے۔ رکشے کو فٹنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا۔

نگران پنجاب کابینہ نے داتا دربار کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی۔ حکومت صوبے کے 18 بڑے روڈ انفراسٹرکچر کو محفوظ بنائے گی۔ ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ ملے گا۔ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ میں نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ ساہیوال میں 180 بیڈز کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

نگران پنجاب کابینہ نے پولیس رولز کی ذیلی شقوں میں ترامیم اور مینجمنٹ پے سکیلز 2023 کو وفاقی حکومت کے برابر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے