اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رومانوی تعلقات کی حفاظت کی جانی چاہیے: ہانیہ عامر

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ یہ بہت نازک ہوتے ہیں۔

معروف ادکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے عاصم سے بریک اپ کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے عاصم اظہر سے دوستی اور تعلق ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ میں نے ان دنوں میں بھی بھرپور لطف اٹھایا، مجھے تعلق ٹوٹنے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ جب کچھ برا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

ماضی کی غلطیوں سے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے، اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں میرے لیے بالکل نارمل ہیں لہٰذا میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں۔

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کی جانی چاہیے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میں اپنی پوسٹ پر منفی تبصرے بالکل نہیں پڑھتی، میں صرف اپنے دوستوں اور مداحوں کی طرف سے آنے والے محبت بھرے تبصروں پر توجہ دیتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے