اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ٹی وی کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری ہو گیا۔

فلم میں اداکارہ یمنیٰ زیدی ویمن قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے خاندانی اور سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ کئی مشکلات سے گزرتی ہیں۔ فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور محمد فواد خان سمیت فریال محمود بھی دکھائی دیں گی۔ جاوید شیخ بطور نایاب کے والد دکھائی دیں گے جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے۔

فلم میں گھریلو جھگڑے، کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ہونے والی سیاست جیسے مسائل کو بھی دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ گولیاں چلتے، نایاب کی ساتھی کھلاڑیوں سے لڑائی کے مناظر بھی دکھائے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نایاب نیشنل ٹیم میں سلیکشن کے دوران کئی مشکل مراحل سے گزرتی ہے۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سینیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے