11 Dec 2023
(ویب ڈیسک) کئی روز کی مسلسل تیزی کے بعد آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 307 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 65 ہزار 915 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔