(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی ہے جس کو حکومت پاکستان پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب سے بڑھا کر 918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف 1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ منتخب حکومت سے پہلے فی لٹر لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فی لٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔