اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز،سلیم جعفرکا بیان جاری

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ سلیم جعفر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق پی سی بی  کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں سلیم جعفر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو دینا چاہیے، کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں، بیٹنگ،باولنگ اور فلیڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی جو کہ قابل تعریف ہے۔

باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم اب ون ڈے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو انتہائی اہم ہیں ، ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، ہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے