اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اماراتی اور چینی کمپنیوں نےپاکستان میں کتنے کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا؟جانئے

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور چین کی دو کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے پاکستان میں دو ایل این جی منصوبوں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسورشیم میں شامل سرمایہ کاروں نے پاکستانی حکام سے  ایل این جی ٹرمینلز، سپلائی اور درآمد سمیت ایل این جی کے ورچوئل اور نان ورچوئل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کمپنیوں کا کنسورشیم کیماڑی پر ورچوئل اور پورٹ قاسم پر نان ورچوئل ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے، کنسورشیم کے پاس ورچوئل اور نان ورچوئل دونوں ایل این جی منصوبوں کیلئے لائسنس موجود ہیں، اگر یہ منصوبے لگ گئے تو 50 کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری ممکن  ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ ورچوئل ایل این جی منصوبوں میں ایل این جی کی ترسیل میں پائپ لائن کی بجائے ورچوئل ٹرک استعمال ہوتے ہیں کنسورشیم پورٹ قاسم پر بھی ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے