اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلی کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کے دونوں پیکجز کا دورہ

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کے دونوں پیکجز کا 2 گھنٹے تک دورہ کیا۔

 اس دوران انہوں نے سگیاں سے نیازی چوک اور بابو صابو سے سگیاں تک پورے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر اعلی نے دونوں پیکجز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پیکج ون کی سائیڈ والز کی تعمیر اور کنکریٹ ڈالنے کے کام کا مشاہدہ بھی کیا۔ سائیڈ والز پر پتھر کے چوکھٹے رکھنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پیکج ون پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا منصوبے کے پیکج ٹو بابو صابو تا سگیاں کا مجموعی طور پر 24 فیصد جبکہ پیکج ون سگیاں تا نیازی چوک کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ پیکج ون کے 34 میں سے 33 گرڈرز، پیکج ٹو کے 51 میں 38 گرڈرز تیار، بقیہ پر کام جاری ہے۔ پیکج ون کے 3100 پینلز انسٹال، پیکج ٹو کے 551 انسٹال جبکہ 1900 پینلز تیار ہیں۔ دونوں پیکجز سے منسلک 9 سب ویز پر بھی بیک وقت کام جاری ہے۔ منصوبے پر چوبیس گھنٹے پوری رفتار سے کام ہو رہا ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا پیکج 2 پر کام کو تیز کیا جائے، منصوبے کی اطراف سڑکوں پر تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے