اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(ویب ڈیسک ) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ،آٹھ ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ 12 دسمبر بروز منگل سے شروع ہو گا۔

پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ، فرانس، سپین ، نیدرلینڈز ، جرمنی اور ارجنٹائن نے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے