اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دس سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی ہوگی

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اوربڑا فیصلہ،10 سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی ہوگی، بھل صفائی 26 دسمبر سے شروع ہوگی اور20 جنوری تک جاری رہے گی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنل کمشنرز کو نہروں کی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا ، بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے، بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نہری پانی کی چوری کی سدباب کے لئے موثر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز ،زراعت،آبپاشی،خوراک،اطلاعات،کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے