(لاہور نیوز) سبزی مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے، پیاز مزید 10 روپے فی کلومہنگا ہوگیا ۔
پیاز کا سرکاری نرخ 160 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 180 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کے نرخ میں 5 روپے فی کلو کمی ہوگئی، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100 روپے کلو ہے تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر بدستور 130 سے 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
آلو کے نرخ میں چار روپے فی کلو کمی آگئی، آلو کا سرکاری نرخ 68 روپے فی کلو مقرر ہے اور مارکیٹ میں آلو 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن اور ادرک 600 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
بند گوبھی 100 ،پھول گوبھی 80، شلجم 80، مٹر 200،اروی 150 روپے کلو ہے۔ ساگ 50 اور پالک 60 روپے کلو دستیاب ہے۔
برائلر گوشت کے نرخ میں کمی ہو گئی برائلر گوشت کا نرخ 7 روپے کمی سے 463 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈوں کے نرخ ایک روپے اضافے سے 339 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔