اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کو پی ایس ایل میں بھی قیادت چھوڑنے کے مشورے

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(ویب ڈیسک) بابراعظم کو پی ایس ایل میں بھی قیادت چھوڑنے کے مشورے ملنے لگے۔

ورلڈکپ کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے تھے،اب ان کو پی ایس ایل میں فرنچائز ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بھی مشورے ملنے لگے ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے تو 2 سال قبل بھی بابراعظم سے کہا تھا کہ لیگ کرکٹ میں قیادت نہ کرو،آپ ایک بڑے کرکٹر ہیں،اپنی رقم لیں میچز کھیلیں رنز بنائیں گھر جائیں اور نئے ایونٹ میں شرکت کی تیاری کریں، پاکستان ٹیم کی کپتانی تو ٹھیک مگر لیگ کرکٹ میں یہ بلاوجہ اضافی دباؤ بڑھانے والی بات ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ورلڈکپ سے قبل بابراعظم کے ٹاپ سکورر رہنے کی پیشگوئی کردی تھی مگر قیادت کے دباؤ سے ان کی پرفارمنس بھی متاثر ہوگئی، اس سے آزاد ہوکر اب بہترین صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی، اب میدان میں شائقین کو ایک مختلف بابر اعظم دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انھیں پی ایس ایل جیت کر بھی کچھ نہیں ملے گا مگر بیٹنگ پر توجہ دیں تو پاکستان کی تاریخ کے بہترین بیٹر کی حیثیت سے اپنا نام درج کروا سکتے ہیں، کپتانی کا پریشر ختم ہونے کے بعد امید ہے کہ بابر مزید 10سال تک کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے