اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹاپ 5000 اہل امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ عبوری لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے لگائی گئی ہے۔ میرٹ لسٹ میں سے 3389 امیدواروں کو ہی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ مل سکے گا۔ ایم بی بی ایس کیلئے اوپن میرٹ 91.3 اور بی ڈی ایس کیلئے 91.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات اگلے 48 گھنٹے کے اندر درج کرا سکتے ہیں۔

اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کئے جائیں گے۔ اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی ہو گا۔ تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ 12 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق امیدواروں کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اسی حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر الاٹ کئے جائیں گے۔ داخلہ میرٹ اور کالجز کیلئے امیدوار کی دی گئی چوائس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ میڈیکل کالج الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے