اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژنل کوچز کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژنل کوچز کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل مہمان خصوصی تھے۔ ڈی ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے تربیتی پروگرام کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا تھا پہلے بیج کے تمام شرکا کو جدید تربیت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، آپ نے جو علم حاصل کیا وہ آگے پھیلائیں، نئے کھلاڑی سامنے لے کر آئیں، سپورٹس کی تربیت دیں، کلبز میچز کروائیں، کھلاڑیوں کی ٹیکنیکل کمزوریاں دور کریں۔ انہوں نے کہا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز کا دوسرا بیج جنوری میں ہو گا۔

پنجاب کے تمام اضلاع کے کوچز نے ایک ہفتہ تک لاہور میں تربیت حاصل کی۔ پرنسپل چاند پروین، چیف انسٹرکٹرحفیظ بھٹی، انسٹرکٹرز شائستہ قیصر اور ساجد علی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹرعطاء الرحمن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آخری روز ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے اینٹی ڈوپنگ کے موضوع پر لیکچر دیا جس میں انہوں نے اینٹی ڈوپنگ کی وجوہات اور مضر اثرات کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا ہر کھلاڑی کیلئے ڈوپنگ کے قوانین سے آگاہی ضروری ہے، ڈوپنگ کے منفی اثرات مرد اور خواتین ایتھلیٹ کیلئے خطرناک ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز کا قیام ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا بہترین اقدام ہے۔

تربیتی پروگرام کے آخری روز تمام کوچز کا امتحان لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے