09 Dec 2023
(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن نے پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس بحال کر دی۔
سوئی ناردرن نےسی این جی سٹیشنزکی بحالی کے لئے درخواستیں طلب کرلیں، سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی سیکٹر کے لئے گیس کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔
چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار سی این جی سٹیشن ہیں،پنجاب میں 37 لاکھ گاڑیاں سی این جی پرتھیں،سی این جی سیکٹرکا کاروبار صرف 10 فیصد رہ گیا ہے،اس صنعت کی تباہی کے ذمےداروں کا بھی تعین ہونا چاہیے۔