(لاہور نیوز) سردی کی آمد شروع ہوتے ہی مارکیٹوں میں ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ سالوں کی نسبت ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ افغانستان بارڈر بند ہونے کی وجہ سے بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ کاجو انڈین 4500 روپے سے 59 ہزار روپے کلو فروخت، گزشتہ سال 2200 روپے سے 3 ہزار روپے تک فروخت ہوا۔ انڈین سبز الائچی 16 ہزار سے 18 ہزار روپے تک فروخت، گزشتہ سال 13 ہزار روپے تک فروخت ہوئی۔ چلغوزہ 16 ہزار روپے فی کلو جبکہ 2020 تک اسکی قیمت 7 ہزار تک رہی۔
اس کے علاوہ بادام گری امریکن 2800 روپے، گزشتہ برس 2 ہزار سے 22 سو روپے تک فروخت ہوئی۔ پستہ 4 ہزار روپے کلو فروخت، گزشتہ برس 3 ہزار تک فروخت ہوا۔ مونگ پھلی پارا چنار 1200 روپے، تلہ کنگ 720، گجر خاں 880 روپے تک فروخت، گزشتہ برسوں میں ریٹ 600 روپے سے 8 سو روپے تک فروخت ہوئی۔ خشک خوبانی 1000 روپے جبکہ بہتر کوالٹی والی 1200 روپے، گزشتہ برسوں میں قیمت 500 روپے تک رہی۔