09 Dec 2023
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر کو کرے گا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زرعی پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 دسمبر بروز منگل کو سٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہو گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں زرعی پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 12 دسمبر کو ہی پریس ریلیز کے ذریعے زرعی پالیسی بیان جاری کر دیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان متوقع ہے جبکہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتے ہیں۔