09 Dec 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد کی انجری کے بعد حکام نے ان کے متبادل کھلاڑی کیلئے 2 ناموں پر مشاورت شروع کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کو ابرار احمد کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے، ابرار احمد کے پاؤں میں تکلیف 4 روزہ میچ کے تیسرے روز ہوئی۔
ابرار احمد کے ممکنہ متبادل کیلئے ساجد خان اور زاہد محمود کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
