اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نیپال انڈر 19 کی آدھی ٹیم صرف 46 کے اسکور پر پولین لوٹ گئی پھر اوتم ماگر اور دیپیش کندل نے چھٹی وکٹ کی شراکت داری  میں 68 رنز جوڑ کر پوزیشن بہتر بنائی اوتم ماگر نے 51 رنز بنائے دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 152 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اذان اویس 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سعد بیگ نے 56 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 108رنز کا اضافہ کیا۔

فاسٹ باولر محمد ذیشان نے 19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو انڈیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے