08 Dec 2023
(لاہور نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ ہو گیا، سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 8 روپے سے زیادہ مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 13 پیسے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14 روپے تک مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے میں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔