اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیگ سپنر ابرار احمد کینگروزکیخلاف سیریز سے قبل ہی انجری کا شکار

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد کینگروزکیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی انجری کا شکار ہو گئے۔ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابرار احمد کو تکلیف پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4  روزہ میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔پی سی بی کے مطابق 25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی سکین کے لیے بھیجا گیا اور میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے بارے میں مزید معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف اب تک 27 اوورز کیے ہیں جبکہ یہ4  روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے