اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کیوں کیا؟ بحث زور پکڑ گئی

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ریلیز کرنے کے معاملے پر بحث زور پکڑ گئی۔

پی ایس ایل قوانین کے مطابق ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو ری ٹین کرسکتی ہے۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 8 کھلاڑیوں میں ری ٹین نہیں کیا تھا جس کے بعد فخر زمان اب پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ریلیز کرنے کے باوجود فخرزمان لاہور قلندرز کا حصہ بن سکتے ہیں، لاہور قلندرز پی ایس ایل ڈرافٹ میں فخر زمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے فخر زمان کو پک کر لے گی، ڈرافٹ میں لاہور قلندرز کی پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کی چھٹی پک ہے۔

لاہور قلندرز سے پہلے اگر کسی نے فخر زمان کو پک کر لیا تو لاہور قلندرز رائٹ ٹو پک کارڈ کا استعمال کرے گی اور پلاٹینم میں پک ہو جائے گی۔

جس فرنچائز نے فخر زمان کو پک کیا ہوگا وہ دوبارہ اس راؤنڈ میں کھلاڑی پک کرے گی، لاہور قلندرز رائٹ ٹو میچ کے لیے پلاٹینم کیٹگری کی فیس بھی ادا کرے گی، پلاٹینم کیٹگری میں رائٹ ٹو میچ کی فیس 10 ہزار ڈالرز ہے۔

سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے فخر زمان لاہور قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، فخر زمان کو ریلیز کرنا ہماری پلاننگ کا حصہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے