تجارت
عالمی مالیاتی فنڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہو گا، پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری متوقع
08 Dec 2023
08 Dec 2023
(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہو گا۔
پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔
پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہیں۔