اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چار روزہ میچ: پرائم منسٹر الیون کے سامنے پاکستانی بالنگ نہ چلی

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا لیے، انہیں پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے محض 24 رنز درکار ہیں۔

کینبرا میں کھیلے جارہے چار روزہ میچ کے تیسرے روز پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنالیے، کیمرون گرین 46 اور کپتان ناتھن میک سوینی 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 136 اور بیو ویبسٹر 21 رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے روز

پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز میں 60 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے ، اوپنر مارکس ہیرس اور کیمرون بینکرافٹ نے ٹیم کو 96 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ہیرس 49 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ بینکرافٹ 53 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ میٹ رینشو اور کیمرون گرین بالترتیب 18، 19 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں دوسرے روز قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور محض 67 رنز کے اضافے کے بعد اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

کپتان شان مسعود نے ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 201 رنز بنائے، انکی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال 5، میر حمزہ 87 اور خرم شہزاد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 5 جبکہ مارک سکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پہلے روز

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بناسکے۔

کپتان شان مسعود اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور سرفراز احمد 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے محض 2 بال قبل فہیم اشرف 17 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے