اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے معاملہ پر رجسٹرار آفس نے درخواست کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سال کے لئے نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی، جسٹس شجاعت علی خان جمعہ کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اورعلی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023ء کو بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لئے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لئے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔

درخواست گزار نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے