اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین، تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے، دونوں کیٹیگریز میں سے ایک ایک کھلاڑی کو ووٹنگ کے بعد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔

خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی سپنر سعدیہ اقبال بھی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور فرغانہ حق کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

28 سالہ سعدیہ اقبال نے گزشتہ ماہ گرین شرٹس کے بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 13 رنز کے عوض چار وکٹیں لیکر اپنے کیریئر کا بہترین سپیل کیا تھا، بنگلادیش کی ناہیدہ اور فرغانہ کو پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل اور بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو نامزد کیا ہے، ٹریوس ہیڈ نے انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میں 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو چھٹا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گلین میکسویل نے افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کو ناقابل یقین جیت دلائی تھی اور تنہا 202 رنز بناکر افغانستان کے منہ سے فتح چھین لی تھی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ میں صرف سات میچوں میں مجموعی طور پر 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے